آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے نو سالہ محمد حماد عزیزکی اذان کے مقابلے میں پہلی پوزیشن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اذان کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نو سالہ قاری  محمد حماد عزیز  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں حماد عزیز کو ہار پہنائے گئے اور اس کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔آفاق کی جانب سے اذان کے آن لائن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلے میں سوات کے قاری محمد حماد عزیز نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔

منعقدہ تقریب میں شعیب خان افاق پاکستان زونل ہیڈ ، محسین علی یوتھ سکول سسٹم پرنسپل، فضل حمید احساس رہیب سنٹر چیئرمین سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر حماد عزیز نے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی اور اذان بھی پڑھی جسے موجود شرکاء نے خوب داد سے نوازا۔

 تقریب کے اختتام پر محمد حماد عزیز کو شیلڈ، سرٹفکیٹس اور نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔ آفاق پاکستان کے زونل ہیڈ محمد شعیب خان کا کہنا تھا کہ آفاق لیڈرز کلب کی جانب سے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیت باہر نکل آئے،محمد حماد نے بھی اذان کے آن لائن مقابلے میں حصہ لیا تھا جس میں اُس نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ” آفاق پانچ سال سے 24 سال تک کے لئے بچوں کے لئے ایسی سرگرمیاں منعقد کرواتا رہتا ہے جس میں ہر کوئی حصۃ لے سکتا ہے جس کے لئے آن لائن رجسٹریشن کرنی پڑتی ہے “

محمد حماد کے والد محمد عزیز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرے بچے کی کامیابی پورے سوات کی کامیابی ہے، مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے اور میں چاہتا ہوں کہ دیگر بچے بھی حماد کی طرح اس مقابلوں میں حصہ لے ۔

احساس رہیب سنٹر کے چئیرمین فضل حمید خان نے کا کہنا تھا کہ اذان نے جس طرح علاقے کا نام روشن کیا ہے ہمیں مجبوراً ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنی پڑی، یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ” دیگر بچے بھی اذان کی طرح ان مقابلوں میں شرکت کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں”

یوتھ سکول سسٹم کے پرنسپل محسن علی نے کہا کہ حماد عزیز ایک ہونہار طالب علم ہے، اُس کے جیت ہمارے سکول کے لئے باعث فخر ہے اور دیگر بچوں کے لئے ایک حوصلہ افزاء بات ہے ۔

اذان کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن پر نہ صرف محمد حماد کا خاندان خوش ہے بلکہ سوات کے لوگ بھی اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور اذان کی کامیابی کو علاقے کے لئے بڑی کامیابی تصور کرر ہے ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button