سوات کے چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ،بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :16 فروری2018)سوات میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری،گھنٹوں گھنٹوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے عوام مشکلات کا شکار، سوات کی تحصیل کبل میں گزشتہ دنوں ہونے والے خودکش دھماکہ کے بعد ضلع بھر کے سیکورٹی چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہیں ،کبل،خوازہ خیلہ ،مٹہ اور دیگر علاقوں مین سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کی وجہ سے گھنٹوں گھنٹوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ مریضوں اور طلباء کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے،گزشتہ دنوں تحصیل خوازہ خیلہ کے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے ایک شیر خوار بچے کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بچے کی تصویر میں اس کے دادا بھی نمایاں ہے، سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پرشائع ہونے والی تصاویر اور خبروں میں ضلع شانگلہ کے علاقہ کروڑہ کے رہائشی حمیداللہ نامی شخص کے مطابق وہ اپنے نواسے علاؤالدین کو شدید بیماری کی وجہ سے سیدو شریف اسپتال منتقل کررہے تھے کہ خوازہ خیلہ چیک پوسٹ پر سخت چیکنگ کی وجہ سے وہ کئی گھنٹوں تک وہاں کھڑے رہے اور اس دوران اس کا نواسہ چیک پوسٹ میں ہی اپنی ماں کی گود میں دم توڑ گیا۔شیر خوار بچے کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے ابھی تک قانون نافذ کرنے والے اداروں یا دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہین ہو پائی ہے۔