آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: یونیورسٹی آف سوات میں خواتین، امن اور ماحولیاتی انصاف سے متعلق منصوبے کے تحت اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

سوات (عارف احمد) یونیورسٹی آف سوات میں "Empowering Women for Peace and Environmental Justice in Swat” کے عنوان سے منصوبے کے تحت اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس منصوبے پر عملدرآمد ہاشو فاؤنڈیشن نے یو این ڈی پی (UNDP) کے اشتراک سے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ، امن کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے نہ صرف آگاہی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ معاشرتی سطح پر مثبت تبدیلی کا باعث بھی بنتے ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف سوات، یو این ڈی پی اور ہاشو فاؤنڈیشن کے درمیان اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے خطے میں ماحولیاتی شعور اور کمیونٹی کی شمولیت کو مزید فروغ ملے گا۔

اورینٹیشن سیشن میں سرکاری اداروں، تعلیمی شعبے، سول سوسائٹی، میڈیا اور مقامی کمیونٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماحولیاتی انصاف، کلائمیٹ ریزیلینس، خواتین کو بااختیار بنانے اور پائیدار امن کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button