آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات یونیورسٹی کا ایکسپو، فوجی افسران کی شرکت کے خلاف طلباء سراپا احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں نیشنل اکیڈمک ایکسپو بدنظمی کا شکار، ایکسپو میں فوجی افسران کی شرکت کے باعث طلباء سراپا احتجاج بن گئے۔ سوات یونیورسٹی میں جمعرات کے روز نیشنل اکیڈمک ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے لئے کورکمانڈر پشاور کو مدعو کیا گیا تھا۔ کورکمانڈر کی آمد کے موقع پر فوجی جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا جو طلباء کو ایکسپو میں موبائل نہیں لے جانے دے رہے تھے جس کے باعث طلباء وطالبات نے فوجی جوانوں کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی اور بیشتر طلباء کو ایکسپو میں جانے سے روک دیا گیا۔ ایکسپو کے اندر کثیر تعداد میں طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوجی جوانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ طلباء کا موقف تھا کہ ایکسپو کا انعقاد طلباء کے لئے کیا گیا تھا تاہم انہیں ہی اندر آنے سے روکے رکھا۔ طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور ایکسپو کے انتظامات بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button