سوات کی خبریں

سوات یونیورسٹی کے زیر اہتمام بیچلر سپلمنٹری امتحانات 10 جنوری سے شروع ہوں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جنوری 2019ء) سوات یونیورسٹی کے زیر اہتمام بیچلر کے سپلمنٹری امتحانات 10 جنوری سے شروع ہوں گے۔ ناظم امتحانات کے مطابق مکمل کاغذات والے طلبہ وطالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کردیے گئے ہیں جبکہ نامکمل کاغذات والے امتحانی سیکشن کبل سوات سے رابطہ کریں۔ اگر کسی کو 7جنوری تک رول نمبر سلپس بذیعہ ڈاکخانہ نہ ملے، تووہ 9جنوری کو اپنے متعلقہ امتحانی سنٹر ز گورنمنٹ ڈگری کالج الپورئی شانگلہ حال A.B، ڈگری کالج پورن شانگلہ، ڈگری کالج جوڑ بونیر، گرلز ڈگری کالج ڈگر بونیر، بوائز ڈگری کالج ڈگر بونیر، ڈگری کالج چملہ بونیر، ڈگری کالج طوطالئی بونیر، گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ سوات، گورنمنٹ گرلزPG کالج سیدو شریف، افضل خان لالا کالج مٹہ، ڈگری کالج مدین، ڈگری کالج کبل، گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ کے سپرنٹنڈنٹ سے اپنے رول نمبرسلپ کی کاپی وصول کرسکتے ہیں۔ ریگولر طلبہ و طالبات اپنے اپنے رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کریں، جن امید واروں کے ذمہ بقایہ جات ہیں یا کاغذات نامکمل ہیں، وہ 7 جنوری 2019ء سے پہلے پہلے یونیورسٹی ہذا کے امتحانی سیکشن کانجو ٹاؤن شپ کبل سوات سے رجوع کریں۔ بصورت دیگر ان کو رول نمبر سلپس جاری نہیں کئے جائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button