آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات یونیورسٹی کے شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تیاریاں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف سوات کے شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تیاریاں،تمام تر ضروریات کیلئے پرپوزل فوری طور تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔اس سلسلے میں گزشتہ روزصوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزی کے زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جمال خٹک اور ڈائریکٹر شانگلہ کیمپس محبوب الرحمن نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر شانگلہ کیمپس محبوب الرحمن نے شانگلہ یونیورسٹی کے حوالے سے شوکت علی یوسفزی کو تفصیلی بریفنگ دی اور حالیہ پراگرس رپورٹ پیش کی جس پر شوکت علی یوسفزی نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ مل جائیگا۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے تمام تر ضروریات کو پورا کرنے اور دیگر ضروریات کیلئے پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جلد از جلد اسکو مکمل کرکے پیش کیا جائیں تاکہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے اسکی منظوری لی جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button