آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوشل میڈیا ایک طاقتور ہتھیار ہے اس کا مثبت استعمال لازمی ہے،عبدالواسع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:18مارچ2018)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور ہتھیار ہے ۔قوم کو متحد کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال لازمی ہے ۔ آنے والا الیکشن سوشل میڈیا کی طاقت سے لڑا اور جیتا جائے گا ۔ الیکشن 2018ء جماعت اسلامی کے لئے ایک چیلنج ہے ۔ سوشل میڈیا کارکنان کی مدد سے اس چیلنج کو سر کریں گے ۔ جے آئی کارکنان سوشل میڈیا کو اسلامی نظام کی نفاذ اور ملک و قوم کی فلاح و کامرانی کے لئے استعمال کریں۔سوشل میڈیا کی افادیت مزید بڑھتی جارہی ہے ۔ کارکنان سوشل میڈیا پر صبر ، برداشت اور شائستگی کو ترویج دے ۔ جماعت اسلامی کے پاس کردار ، دیانت ، امانت ، سچائی اور کرپشن سے پاک قیادت ہے ۔ کارکنان عوام تک جماعت اسلامی کی کردار اور افاقی پیغام کو احسن انداز میں پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے سوات پریس کلب مینگورہ میں جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ، جماعت اسلامی سوات سوشل میڈیا انچارج اسداللہ راہی اور حیدر علی نے بھی خطاب کیا ۔تحصیل ناظمین حاجی رحمت علی ، حبیب اللہ ثاقب، نائب امراء ضلع حافظ اسراراحمد ، نوید اقبال اور دیگر ذمہ داران نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی ۔صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سوشل میڈیا بہترین ٹول ہے جو مفت میں ہمارے ہاتھ لگا ہے ۔ سوشل میڈیا جنگ میں باطل نظریات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی عوامی ووٹوں کی طاقت سے بھرپورکامیابی حاصل کریگی ۔ عوام دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں ۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر نوجوانوں کی مسائل ترجیحی بنیادو پر حل کرے گی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button