سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 افراد گرفتار
پشاور(زما سوات)کیپٹل سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائیاں تھانہ شاہ قبول، پھندو، پشتخرہ، داؤد زئی، سربند، اور گلبہار پولیس نے سوشل میڈیا ٹیم کی نشاندہی پر کیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیوز وائرل کی تھیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اسلحہ نمائش کرنے والے دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس مہم کے تحت پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔
مزید اپ ڈیٹس اور کارروائیوں کی تفصیلات کے لیے ہمیں فالو کریں!