آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

دیر (زما سوات) – سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ بلامبٹ رحیم گل خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نصراللہ ولد جمال الدین اور کامران احمد ولد سردار حسین ساکنان توت پٹے لاجبوک کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی کلاشنکوف اور پستول برآمد کیے گئے ہیں۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز شیئر کرتے رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button