آج کی خبریںسوات کی خبریں

سٹی میئر سوات شاہد علی خان کا نجی سکول کی تقسیمِ انعامات کی تقریب میں شرکت۔

سوات: سٹی میئر سوات شاہد علی خان نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ان کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے۔ وہ بلوم پبلک سکول شگئی سیدو شریف میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ بچوں نے ٹیبلوز، خاکے اور تقاریر پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔

تقریب میں انصاف ویلفیئر ونگ کے صدر فضل رحمان یوسفزئی، پی ایس ایم اے صدر ظفر شلمانی، ڈائریکٹر اقراء کالج تاج محمد خان، ڈائریکٹر لائسم پبلک سکول اختر علی خان سمیت اساتذہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

شاہد علی خان نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نجی تعلیمی ادارے ایک اصلاحی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button