سپین خان کی شکایت پر ڈی سی سوات کا ایکشن، ناقص آٹے کی فروخت پر انکوائری مقرر
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سپین خان کی شکایت پرڈی سی سوات کاایکشن، ناقص آٹا کی فروخت پرانکوائری مقرر، متعلقہ حکام اوردکانداروں کااجلاس طلب، جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے بارے پیرکے روز ڈی سی سوات کوآگاہ کیاجائیگا۔ سماجی شخصیت اورسابق بلدیاتی نمائندے سپین خان نے مینگورہ شہرمیں فروخت ہونے والی ناقص اورغیرمعیاری آٹا کی فروخت کے حوالے سے ڈی سی سوات کو آگاہ کیااور شہرکے ڈیلروں سے نمونے حاصل کرکے ڈی سی سوات کے سامنے رکھ دئے ( خبر جاری ہے )
اس بارے سپین خان نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ میں نے ڈی سی سوات کو نمونے پیش کرکے اس موقع پر AC بابوزئی اورADCبھی موجود تھے۔ ناقص آٹا کے فروخت پرڈی سی سوات نے فوری ایکشن لیاااورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی اس حوالے سے محکمہ فوڈ اوردیگرمتعلقہ حکام اورڈیلرز کااجلاس جمعرات کو طلب کیاجائے۔ جس میں اس اہم مسئلے کو زیربحث لایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پیرکے روز متعلقہ حکام پیرکے روز اپنارپورٹ پیش کریں گے۔