آج کی خبریں

سپین خان کی پی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 مئی 2018ء) پاکستان کے خلاف لوگوں کو مشتعل کرنے اور ملکی اداروں کے خلاف نعرہ بازی پر پختون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ کبل میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ مزاحیہ تقاریر کی بنا پرمشہور مقامی کونسلر ظفر حیات عرف سپین خان کی مدعیت میں درج کرائے گئے ایف آئی آر میں پی ٹی ایم سوات کے رہنما اقبال عیسیٰ خیل ایڈووکیٹ، رحمت محسوداور دیگر رہنماؤں کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر میں,147 152, 153A, 120B, 121A, 124A, 505, 149 اور 109 دفعات درج کرائے گئے ہیں۔ مدعی کے مطابق 29 اپریل کو کبل گراؤنڈ جلسہ میں لوگوں کو ملک کے خلاف مشتعل کیا گیا تھا۔ رحمت محسود نامی شخص نے جلسہ میں اسرائیل فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں جس کی ویڈیو ریکارڈنگ میرے پاس موجود ہے۔ سپین خان نے ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ وہ جلسہ میں خود موجود تھا اور ان باتوں کا گواہ ہے

Related Articles

Loading...
Back to top button