آج کی خبریںسوات کی خبریں

سکول بچوں کا داخلہ مہم کیلئے آگاہی واک، تعلیم کیلئے نعرے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 08 ستمبر 2018ء) سوات میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے اگاہی واک کا انعقاد، اگاہی واک میں سکول بچوں، والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے حصہ لیا، اگاہی واک کا انعقاد ودویہ ہائی سکول اور پرائمری سکول کے طلباء اور اساتذہ نے کیا، واک کا اغاز ودودیہ ہائی سکول سے شروع ہوا، جو سیدو شریف سے ہوتا ہوا کالج کالونی اور شہداء پارک ، سنٹرل ہسپتال اور پھر ودودیہ سکول پر ختم ہوا، واک میں سکول کے بچوں، والدین ، اساتذہ اور سو ل سوسائٹی کے افراد شامل تھے، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،جن پر اپنے بچوں کو سکول داخل کرنے کے نعرے درج تھے، جس میں والدین سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو سکول داخل کریں تاکہ نئی نسل تعلیمی یافتہ ہوں، اس موقع پر سینئر استاد فضل احد نے کہا کہ اس واک کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیں اور انکو سکول میں داخل کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button