آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیاحت کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ کی زیر صدارت اہم اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے آئندہ سیزن کو ٹوارزم کے حوالے سے مالاکنڈ ڈویژن کو شاندار بنانے کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاکر سیزن میں ہمارے آنے والے سیاحوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ ڈویژن میں ٹورزم اسٹیٹس کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کی اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنروں،ٹی ایم ایز اور دوسرے اعلیٰ حکام سمیت محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی ایڈیشنل سیکرٹری نے اپنی ٹیم سمیت شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ آنے والے موسم گرما میں ٹورزم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان کی مجوزہ ذمہ داریوں کے حوالے سے سخت ہدایت کی گئی کہ وہ ان پر عملدرآمد یقینی بنائے کمشنرملاکنڈ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی وژن کے مطابق اس سال ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کو نہایت اہم مقام پر رکھا جائے گا اور اور آنے والے تمام سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے انہوں نے ہدایت کی کہ حتمی منصوبے کے تحت موجودہ اقدامات کو فوری طور پر عملی شکل دیا جائے محکمہ سیاحت کے حکام سے بھی کہا گیا کہ وہ اپنی سطح پر تمام ذمہ داریاں پوری کریں اور ضروریات کو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں تک جلد از جلد پہنچایا جائے تاکہ سیزن شروع ہونے سے پہلے پہلے تمام انتظامات مکمل ہو کمشنر مالاکنڈ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ضرورت سے زیادہ سہولیات اور انتظامات کو مدنظر رکھیں تاکہ سیزن میں آنے والے سیاحوں اور انکی بلائے جانے والے دوسرے سیاحوں کو بھی بہتر سہولیات میسر ہوانہوں نے ڈویژن کے تمام تر اضلاع کے مین شاہراہوں اور تمام سیاحتی مقامات پر ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور انتظامات کی ہدایت کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button