آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدوشریف لینڈ مافیا کے آٹھ ملزمان جیل بھیج دئے گئے

سیدوشریف لینڈ مافیا کے ملزمان جیل بھیج دئے گئے تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیدو شریف میں قبضہ اراضی کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین تصادم ہوا تھا جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔جس میں پولیس کی جانب سے دونوں فریقین کے خلاف تھانہ سیدو شریف میں مقدمات درج کرائے گئے تھے لیکن دونوں فریقین نے بی بی اے (ضمانت قبل از گرفتاری) کیلئے عدالت میں درخواستیں بھی جمع کرائی تھیں۔تاہم گزشتہ ہفتے بروز پیر بمورخہ 4 جون 2018 کو دونوں فریقین کا بی بی اے (ضمانت قبل از گرفتاری) کی درخواستیں خارج گردیں گئیں اور دونوں فریقین سے 6 افراد کو جیل منتقل کردیا گیا۔جیل بھیجنے والوں میں فریق اول سے محسن کمال، محمد رفیق، محمد پرویز،اور محمد شامل ہیں جبکہ دوسرے فریق سے رحیم خان اور ارسلا خان شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ ملزمان کے مابین کئی مرتبہ تصادم ہوا ہے جس میں ڈی پی او سوات واحد محمود کو انکوائری کی درخواست بھی ارسال کی گئی تھی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی بنا پر آس پاس کے لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ یہ دیرینہ مسلہ مستقبل میں کسی بڑی خونریزی کا باعث نہ بن جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button