سیدو اسپتال میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جا رہی ہے،فضل حکیم خان
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈیڈیک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سیدو ہسپتال سمیت تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس کا مقصد عوام کو روزگار کی فراہمی اور معاشی خوشحالی ہے،شفاف میرٹ سے برتیوں کا مقصد اداروں کو مضبوط بنانا اور عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے مشن کو عملی جامہ پہنانا ہے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی اور انکی معاشی مضبوطی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر برتیاں کی جا رہی ہے اور وزیر اعلی محمود خان نے تمام اداروں کو خالی پوسٹیں پر کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال میں تمام برتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور عملہ کو شفاف طریقے سے برتیاں کرنے کیلئے سختی سے ہدایات کر دئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلی محمود خان نے شفاف طریقے سے برتیاں کرنے کی ہدایات جاری ہے ہے جس پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے اور اگر کسی کو کہی بھی کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی نظر ائیں تو براہ راست مجھ سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ مذید برتیوں کیلئے جلد تشہیر کی جائیگی تاکہ یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے انکو معاشی طور پر مضبوط کیا جا سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان نے جو عودے کئے تھے اسکو عملی جامہ پہنائنگے اور عوام کو روزگار سمیت تمام تر سہولیات کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بناینگے۔