آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو شریف ڈینٹل کالج کے ڈاکٹر فرہاد جلیل چترالی کرنٹ لگنے سے جاں بحق 

سوات: سیدو شریف ڈینٹل کالج کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرہاد جلیل چترالی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرہاد اپنے سرکاری کوارٹر کی چھت پر موجود تھے کہ اچانک 11 ہزار وولٹ بجلی کی تار سے ٹکرا گئے اور دوسری منزل سے نیچے گر گئے۔

زخمی ڈاکٹر کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کیا گیا۔ تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد آبائی علاقے چترال روانہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button