آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو شریف کے علاقہ گلکدہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

سوات: ذرائع کیمطابق سیدوشریف کے علاقہ گلکدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں ملک ارشد علی ایڈوکیٹ اور ملک مستجاب خان کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائی رکشہ میں سوار ہو کر ضلعی کچہری جارہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نا معلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کھول دی، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ 

مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا، جہاں پر آخری اطلاعات آنے تک لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری تھا۔

واقعہ کے حوالہ سے تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button