آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو شریف گیس لیکج میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو پانچ لاکھ کا مالی امداد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے گزشتہ سال شاہین آباد سیدو شریف میں ہونے والے گیس لیکیج واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین اور زخمی بچے کے ورثاء سلیم خان کو 5 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا ۔اس موقع پر سہیل سلطان ایڈوکیٹ، سابق جنرل کونسلر عابد علی، سابق ناظم حیدر علی، نائب ناظم انعام اللہ اور پی ٹی آئی ورکرز اور معززین علاقہ موجود تھے ۔

فضل حکیم خان نے کہا کہ واقعے کے روز انہوں نے خود ان کے گھر کا دورہ کیا تھا جبکہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی تھی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت بھی دی تھی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی ہرممکن سہولتیں مہیا کی جائیں اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ رکھی جائے ۔انہوں نے ورثاء سے کہا کہ ہماری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں اور حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button