آج کی خبریںسوات کی خبریں
سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز کے نئے ایم ایس نے چارج سنبھال لیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نوتعینات ایم ایس ڈاکٹر نعیم اعوان نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ھاسپیٹلز کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو ہر قسم طبی امداد فراہم کرے اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ، تمام ڈاکٹرز اور سٹاف مریضوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کریں اور کوشش کریں کے کسی مریض کو شکایت کا موقع نہ ملے۔