آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیلاب زدگان کی امداد فروخت کا انکشاف، انور اقبال حقائق سامنے لائیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ ملا بابا اور مکانباغ کے سیلاب زدگان کی امداد غائب ہوگئی، بازاروں میں فروخت کرنے کا انکشاف،مقامی ایم پی اے کے رشتہ دار نے لوگوں سے فارم جمع کئے لیکن بدلے میں ان کو ایک ڈبہ بسکٹ،ایک چٹائی ، ملک پیک اور چادر دی گئی جبکہ باقی سامان غائب ہوگیا۔ نیبر ہوڈ کونسل چئیر مین انور اقبال بالے نے ملوث افراد کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔ چئیرمین انور اقبال بالے نے کہا ہے کہ ملا بابا اور مکانباغ کے سیلاب زدگان کو فراہم کی جانے والی امدادی اشیاء کو ایم پی اے فضل حکیم کے قریبی رشتہ دار نے لوگوں سے فارم جمع کروا کر اے سی بابوزئی اصغر سورانی سے وصول کیا تھا، اے سی کے دفتر سے سامان جاری کیا گیا ہے لیکن سیلاب زدگان کو ابھی تک کچھ خاص نہیں ملا جبکہ معمولی سامان پر ان کو ٹرخایا جا رہا ہے جس سے یہ انکشاف کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ایم پی اے کے قریبی رشتہ دار نے وہ سامان فروخت کیا ہواور سیلاب زدگان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہو جس کے خلاف آواز بلند کریں گے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button