آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیم سنز کمپنی کی جانب سے مالم جبہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سیم سنز کمپنی  کی جانب سے مالم جبہ کے اہلیان اورسیاحوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔سیم سنز ویلفیر ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے سیکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات دیئے۔مالم جبہ کے عوام اور سیاحوں کی جانب سے سیم سنز کمپنی کو خراج تحسین۔بلند ترین سرد پہا ڑی علاقے میں مرد خواتین اور بچوں کو دہلیز پرمفت علاج معالجہ کی فراہمی بڑا ریلیف ہے۔فری میڈیکل کمپ میں مریضوں کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر شمشیر نے میڈ یا کو بتایا کہ سرد سیاحتی وادی مالم جبہ میں زیادہ تر نزلہ زکام، کھانسی، سینے کی بیماری، جلدی امراض اور معدے کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے بچے اور خواتین نے بھی زیادہ تعداد میں معائنہ کیا، اس سرد وادی میں احتیاط کی ضرورت ہے والدین اپنے بچوں کو گرم رکھیں اور ان کی غزا کا خاص خیال رکھیں۔مقامی اشفاق نے بتایا کہ ہم سیم سنز کمپنی کے مشکور ہیں کہ ہمیں علاقے میں ہی بچوں، مرد اور عورتوں کیعلاج کیلئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھیج دی اور ساتھ ہی مفت ادویات کا انتظام کیا۔ علاقے کے لوگ علاج کیلئے سیدوشریف جانے ہیں،جس میں وقت کیضیاع کے ساتھ اضافی اخراجات خرچ ہوتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ سیم سنز کمپنی اسی طرح کے فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کرتے رہے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button