آج کی خبریںبین الاقوامی

شام: ادلیب میں شامی اور اتحادی فوج کی بمباری، 21 افراد ہلاک

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ادلیب میں شامی اور اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی سرکاری فوج اور حکومتی اتحادی روس کے طیاروں نے شمال مغربی علاقے ادلیب میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔ شامی ائیر ڈیفنس رضاکاروں کے مطابق فضائی حملے ایک سبزی کی مارکیٹ پر کیے گئے جس میں طیاروں نے مارکیٹ پر بیرل بم گرائے جب کہ مارکیٹ سے کچھ دوری پر ورک شاپس اور انڈسٹریل ایریا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ شامی فوج کے ایک گاؤں میں فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جب کہ گزشتہ حملے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ شام میں کام کرنے والی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کے مطابق فضائی حملوں میں 82 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ روس اور ترکی کے درمیان فائر بندی کا نیا معاہدہ شامی تنازع میں مخالفت کو سپورٹ کرتا ہے جو اتوار سے نافذ العمل ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں تشدد برقرار ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button