شانگلہ، حلقہ پی کے 23 پر آج الیکشن ہوگا، تیاریاں مکمل ،پی ٹی ائی اور ن لیگ میں سخت ٹاکرا متوقع
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 ستمبر 2018ء) شانگلہ کے حلقہ پی کے 23 پر آج الیکشن ہوگا، جس میں پاکستان مسلم لیگ ن سے رشاد اور پی ٹی ائی سے شوکت یوسفزئی کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع ہے، شوکت یوسفزئی نے پہلے ہی چار ہزار لیڈ پر اس نشست کو جیت لیا تھا، لیکن خواتین کی کم تعداد میں ووٹ کاسٹ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے اس حلقہ پر دوبارہ الیکشن کرانے کے احکامات جاری کئے تھے، آج 10 ستمبر کو شانگلہ کے حلقہ پی کے 23 پر دوبارہ پولنگ ہوگی، مقامی لوگوں کے مطابق شوکت یوسفزئی کے جیتنے کے امکانات 80 فیصد ہے کیونکہ قومی وطن پارٹی، عوامی ورکرپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی اس حلقہ میں تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، اس نشست پر 2013 کے انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار رشاد خان کامیاب ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن اف پاکستان نے انتخابات کیلئے انتظامات کو مکمل کردیئے ہیں، سیکورٹی کیلئے سوات سے بھی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں شانگلہ میں لگائی گئیں ہیں