آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے
شانگلہ: آلپوری مٹہ اعوان کے مقام پر ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

شانگلہ (نمائندہ خصوصی) تحصیل آلپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شانگلہ کے دو ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آلپوری منتقل کردیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ڈی ایچ کیو آلپوری پہنچا دی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان سے ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔