آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے

شانگلہ: آلپوری میں ٹریفک حادثہ، دو خواتین جاں بحق، تین افراد زخمی

شانگلہ (زما سوات ) – تحصیل آلپوری کے علاقے لیلونی کس اشاڑو میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں پوٹوہار جیپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاندان کس اشاڑو میں فاتحہ خوانی کے لیے جا رہا تھا۔ تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے 

Related Articles

Loading...
Back to top button