آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے
شانگلہ: امن و امان قائم رکھنے کیلئے پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 4 افراد گرفتار
شانگلہ (زما سوات): ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ یہ کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ الوچ بخت زیب، ایس ایچ او تھانہ چوگا اجمل خان، اور ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن شاہین شاہ کی نگرانی میں کیں۔
آپریشن کے دوران ڈہرئ، ٹواء، ماچکنڈئ، لوئچانہ، عالمی بانڈہ، دوڑاسر، اشاڑوسر اور دیگر قریبی علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے نتیجے میں چار مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد سے دو پستول اور بیس کارتوس برآمد کیے گئے۔ گرفتار افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔