آج کی خبریںسوات کی خبریں
شانگلہ: تحصیل مارتونگ میں فائرنگ کا واقعہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

شانگلہ (زما سوات): تحصیل مارتونگ کے علاقے کوٹکے میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار جان خان اور ان کے ماموں شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پورن ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی معائنے کے بعد انہیں سوات سیدو شریف ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے



