آج کی خبریںسوات کی خبریں

شانگلہ: مکان کی چھت گرنے سے 6 یتیم بچے جاں بحق، ایک زخمی

شانگلہ: خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 یتیم بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جب مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 6 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا تھا، جس کے باعث تمام بچے یتیم تھے۔ جاں بحق افراد میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے جبکہ مقامی افراد اور انتظامیہ نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button