آج کی خبریںسوات کی خبریںملاکنڈ بھر سے

شانگلہ میں کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آگیا

شانگلہ(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریض کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پورن کے آئسولیشن سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کے مطابق 36 سالہ عبدالباعث کا تعلق تحصیل پورن کے علاقے دونکاچہ یونین کونسل چوگا سے ہے ۔ متاثرہ مریض عبدالباعث لاہور میں جیولری کا کوربار کرتا ہے اور 21 مارچ کو واپس گاؤں آیا تھا۔ شانگلہ انتظامیہ کے مطابق 23 مارچ کو وہ بخار کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور بھی گیا تھا جہاں وہ عام علاج کے بعد گاؤں واپس لوٹا تھا۔ 24 مارچ کو شدید تکلیف کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پورن پہنچایا گیا جہاں اُن کے ٹیسٹ کے لئے نمونے کے ایم یو پشاور بھیجے گئے ۔

آج ہی متاثرہ مریض کے ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے ۔ شانگلہ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریض کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پورن کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ مریض کے رہائشی علاقے کو سیل کردیا جا رہا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button