آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے

شانگلہ کی صوبائی نشست حلقہ PK-23 شوکت یوسفزئی نے جیت لی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 ستمبر 2018ء) شانگلہ کے حلقہ پی کے 23 کا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق شوکت یوسفزئی نے مذکورہ نشست پر بھاری اکثریت کیساتھ ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جیت کی خوشی میں بشام بازار میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ پورے حلقہ میں جشن کا سماء ہے ۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 135 پولنگ اسٹیشنوں پر تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی یوسفزئی45956 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد رشاد خان 25667 دوسرے نمبر پررہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے اس حلقہ پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا کیونکہ اس حلقہ میں خواتین کی ووٹوں کی تعداد دس فیصد سے کم تھی جوکہ قانونی طور پر ناکافی تھے

Related Articles

Loading...
Back to top button