آج کی خبریںسوات کی خبریں

شانگلہ کے علاقہ پاگوڑئی میں دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 8 بکریاں  ہلاک۔

پاگوڑئی (زما سوات): پاگوڑئی کے علاقے کس کریم الٰہی میں ایک دو منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی۔ افسوسناک واقعہ رات تقریباً 5 بجے پیش آیا، جس میں عمارت کے ساتھ 8 بکریاں، جن میں بچے بھی شامل تھے، ہلاک ہوگئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق آگ نے عمارت کو چند ہی لمحوں میں اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور تمام کوششوں کے باوجود کچھ بھی بچایا نہ جا سکا۔ متاثرہ خاندان نے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اس نقصان سے نمٹ سکیں۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مقامی افراد نے متاثرہ خاندان کی فوری مدد کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button