صاف و شفاف انتخابات کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں،ڈپٹی کمشنر سوات
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جولائی 2018ء)سوات میں الیکشن 2018کے صاف وشفاف انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں انتخابی امیدوار ضابطہ اخلاق کا پوری طرح خیال رکھیں کوڈ آ ف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بروقت ایکشن لیا جائے گا سوات میں تعمیر وترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے پختونخوا ریڈیو سوات کے کرنٹ افیئر پروگرام “حال احوال دہ علاقے”میں میزبان فضل خالق خان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیااس موقع پر انہوں نے سوات میں صوبائی حکومت کے زیراہتمام ایف ایم ریڈیوکے قیام کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایاڈی سی سوات نے کہا کہ سوات میں اپنی تعیناتی کے فوراً بعد یہاں کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے پر ان کی پوری توجہ مرکوزہے