آج کی خبریںسوات کی خبریں

صحافی شیرین زادہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام)برٹش پختون ایسو سی ایشن یو کے کی جانب سے سوات پریس کلب کے سینئر صحافی اورگورننگ باڈی کے ممبر شیرین زادہ کو ان کے صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا، اس حوالے سے گذشتہ روز پریس کلب ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹش پختون ایسو سی ایشن یو کے کے صدر فضل ربی، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال یوسفزئی، خواتین ونگ کے صدر طاہرہ خان، چیئرمین سوات پریس کلب سعید الرحمن اور جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان نے کہا کہ صحافی شیرین زادہ نے سیاحتی مقامات پر جو رپورٹنگ کی وہ قابل تعریف ہے کیونکہ یہ واحد بندہ ہے جو دوردراز علاقوں میں ہر سیاحتی مقام کو پہنچ جاتے ہیں اور پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ پورے دنیا کو سیاحتی مقامات دکھانے میں صحافتی خدمات ادا کررہے ہیں اورنئے سیاحتی مقامات لوگوں کے  سامنے لارہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کو ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی شیرین زادہ کے رپورٹنگ میں خوب دلچسپی لے رہے ہیں، انہوں نے کہا صحافتی میدان میں شیرین زادہ جیسا اور صحافی اگر میدان میں آجائیں تو سوات پورے دنیا کا سیاحتی مرکز بن جائیگا، اس موقع شیرین زادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں برٹش پختون ایسو سی ایشن یو کے کا بے حد مشکور ہوں کو جنہوں نے مجھ کو پیار اور محبت بھرا ایوارڈ سے نوازا، انہوں نے کہا انہی پیار اور محبت سے میرا حوصلہ بڑھ جاتا ہے اور کام میں پہلے سے بہتر کی طرف گامزن ہوجاتاہوں، اس موقع پر برٹش پختون ایسو سی ایشن یو کے کے صدر فضل ربی، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال یوسفزئی اورخواتین ونگ کے صدر طاہرہ خان نے سینئر صحافی شیرین زادہ کو ایواڈ سے نوازا اور انہیں صحافتی خدمات پر داد دیئے۔ 

Related Articles

Loading...
Back to top button