آج کی خبریںسوات کی خبریں

صحافی عدنان باچا کو سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی ممبر شپ دے دی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صحافی عدنان باچا کو سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی ممبر شپ دے دی گئی۔اس حوالے سے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سعید الرحمان، جنرل سیکرٹری شہزاد نوید، نیاز احمد خان،شیرین زادہ، غفور خان عادل اور دیگر کابینہ کے عہدیداران شریک ہوئے،  اجلاس میں سوات کے صحافیوں کو درپیش مسائل پر بحث کی گئی جبکہ سوات میں وائس آف جرمنی اور ڈیلی ٹائمز نمائندے عدنان باچا کو ممبر شپ دے دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی جدو جہد کر رہی ہے اور کارکن صحافیوں کے حقوق کے حصول تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button