صحت انصاف کارڈ کے ذریعے حکومت نے غریبوں کے دل جیت لئے ہیں،مئیر شاہد علی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت انصاف کارڈ کے ذریعے حکومت نے مفت علاج معالجے کویقینی بناکرغریبوں کے دل جیت لئے ہیں، سوات کے ہسپتالوں میں تمام طبی سہولیات اورلوگوں کے علاج معالجے کابندوبست یقینی بنایاگیاہے، سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں جدید تقاضوں کے مطابق مفت علاج کی سہولت میسرہیں ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سیدوگروپ آف ہاسپٹلز کے سنٹرل ہسپتال اورایمرجنسی وارڈ کے دورہ کے موقع پر کیااس موقع پر نئے تعینات سٹاف اوردیگر حکام بھی موجود تھے، انہوں نے مختلف شعبوں کادورہ کیااورہسپتال میں موجود ڈاکٹروں اورعملہ سے بھی باتیں کیں، انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں صفائی کا جائزہ بھی لیا شاہد علی خان نے واضح کہا کہ ڈاکٹرز اوردیگرصحت کاعملہ اپنے فرائض بطریق احسن اداکرکے لوگوں اورمریضوں کی بہترطریقے سے خدمت کواپناشعاربنائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو مفت علاج معالجے کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کو یقینی بناناصوبائی حکومت اوروزیراعلیٰ محمودخان کاطرہ امتیازہے، انہوں نے کہا کی تحریک انصاف نے لوگوں سے جو وعدہ کیاتھااللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وہ وعدہ پوراکرکے دکھادیاہے۔