آج کی خبریںسوات کی خبریں

صوبائی وزیر جنگلات فضل حکیم خان صوبے میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد کردی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے پورے صوبے میں جنگلات کے کٹا ئی پر مکمل پابندی عائد کردی، پابندی عوام میں پائی جانے والی جنگلات کے بے دریغ کٹائی کے حوالے سے لگائی گئی ہے، منظور شدہ اسکیموں کے نگرانی کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دینے تک پابندی برقرار رہیگی، صوبائی وزیر جنگلات و ما حولیات نے پورے صوبے میں جنگلات کے کٹا ئی پر پابندی عائد کرتے ہوۓ کہا ہے کہ صوبے میں جاری پرائیویٹ ووڈ لاٹس رولز 2017 کے تحت جاری اسکیموں کے تحت جنگلات کے کٹائی پر پابندی عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور سوشل میڈیا اور سول سوسائٹیز کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کے وجہ سے لگائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام کٹائی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور تمام عمل میں درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹیاں ترتیب دے دی گئی ہیں تاکہ وہ شفاف طریقے سے منظور شدہ ورکنگ پلانز اور دیگر اسکیموں کے کٹائی کی نگرانی اور بے ضابطگیوں کو روکا جاسکے، انہوں نے کہا کہ عوام کو سائنسی انداز میں جنگلات کی کٹائی کے مقاصد سے بروقت آگاہ کیا جائیگا، انہوں نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام اوراہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کام کی شفاف طریقے سے نگرانی کریں اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button