آج کی خبریںسوات کی خبریں
ضلعی تعلیمی درجہ بندی میں سوات86 ویں نمبر پر
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :10فروری2018) سوات ضلعی درجہ بندی میں 151اضلاع میں 86نمبر پر ہے ۔ تعلیم کے لئے سرگرم سوشل ورکر ڈاکٹر جواد اقبال کے مطابق 2017رپورٹ کے مطابق سوات کے کل 1631سکولوں میں سے صرف 593سکول لڑکیوں کیلئے ہیں۔ پورے ضلع میں لڑکیوں کی گیارہ لاکھ آبادی کیلئے صرف 8کالجزہیں۔ میٹرک کے حالیہ امتحانات میں لڑکوں کی نسبت زیادہ لڑکیوں نے سکولوں کی کمی کی وجہ سے آرٹس کے مضامین میں امتحان دیا۔ انھوں نے کہا کہ سوات میں جماعت پنجم کے صرف 44فیصد بچے جماعت دوئم کے ریاضی کے سوالات حل کرسکتے ہیں۔