ضلع کونسل سوات کا اجلاس،ممبران نے مسائل کے انبار لگا دئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23جنوری2018ء)ضلع کونسل سوات کا اجلاس ، ممبران نے مسائل کے انبار لگادیئے ، بچی اسماء بی بی ، زینب اور نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور ، ملزمان کو گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزائیں دینے کا مطالبہ ، گذشتہ روز کونسل کا اجلاس زیر صدارت سپیکر عبدالجبار خان منعقدہ ہوا ، تو اس موقع پر ممبران ، اپوزیشن لیڈر احمد خان ، فضل معبود خان، ڈاکٹر بخت ناز ، نسیم آختر ، زیب سر خان ، افضل شاہ خان ، قجیر خان ،شاہ ولی خان ، انبیہ بی بی ، عرفان چٹان اور دیگر نے سکولوں میں ترقیاتی کام ، فنڈز کی خرد برد سمیت اورکوالٹی کے حوالے سے تفصیل سے بحث کی ، جبکہ سکولوں کے حوالے کمیٹی کے چیئرمین قجیر خان نے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ممبران فوری طور پر اپنے علاقے کے سکولوں کے حوالے سے ہمیں درخواستیں دیں تاکہ بر وقت اس پر عمل درآمد کیا جائے ، جن ممبران نے درخواست دی ہے اس پر باقاعدگی سے کام ہوا ہے ، انبیہ بی بی اور نسیم اختر نے اعزازیہ نہ ملنے اور ضلع کونسل میں سہولیات نہ ہونے سمیت خواتین کونسلرز کو خوراک میں نظر انداز کرنے کی مذمت کی ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کونسلرز کے مسائل کے حل کے لئے تمام شعبوں پر مبنی کمیٹیاں قائم ہیں ، ضلعی کونسلرز کمیٹیوں کے ذریعے مسائل کے حل پر توجہ دیں ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ ممبران کمیٹیوں کے ذریعے مسائل کے حل پر توجہ دیں اور ہم سے قریبی رابطہ رکھیں ، انہوں نے کہا کہ سکولوں اور دیگر شعبوں سے متعلق مسائل حل کئے جائیں گے ، آخر میں نائب ناظم / سپیکر عبدلجبار خان نے آج تک اجلاس ملتوی کردیا اور ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت کی بھی ہدایت کی ۔