ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کے امید وار حواس باختہ ہو چکے ہیں ،وقار احمد خان
کبل (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 اکتوبر 2018ء) ضمنی الیکشن حلقہ پی کے متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار وقار احمد خان ،خان نواب،تور خان،سابق ایم پی اے رحمت علی خان،رفیع اللہ ،ابراہیم دیولئی،منور شاہ ،نجات خان اور دیگر یونین کونسل ٹال کے علاقہ سیکئی میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کے امید وار حواس باختہ ہو چکے ہیں الیکشن جیتنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نا م پر رقم تقسیم کر نے کیلئے ڈیٹا اکھٹا کرنے خواتین کو الیکشن کے بعد 2000روپے فی کس فراہم کرنے اور گھر وں میں امیدوار کے پرنٹ شدہ کا رڈ تقسیم کرکے بیٹ کو ووٹ دینے کیلئے موقع پر رقم بھی دے رہے ہیں جو سراسر الیکشن کمیشن کے قوانین کے منا فی ہیں انہوں نے الزام عا ئد کیا کہ اس کے علاوہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ترقیاتی سکیموں کو استعمال کرکے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن اس قسم کے صورتحال کا راستہ روکنے کیلئے شفاف الیکشن کو یقینی بنائے بصورت دیگر متحدہ اپوزیشن کے تمام جماعتیں راست اقدام اُٹھا نے پر مجبور ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تین ماہ کے دور میں ڈالر 111سے بڑھکر 129پر اگیا جبکہ روز مرہ اشیاء پر بھا ری ٹیکس لگنے سے غر یب عوام کی کمر توڑ دی گئی کیا یہی تبدیلی تھی انہوں نے کہا کہ مہنگا ئی ابھی یہاں رکی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے شرائط پر روز مرہ اشیاء مزید مہنگی ہوگی ، پٹرول ، ڈیزل ، سی این جی سمیت ہر چیز مزید مہنگی اور ڈالر کی قیمت بھی مزید بڑھایا جا ئیگا جس کے بعد آئی ایم ایف اربوں ڈالر دیگا اور مہنگائی مز ید بڑھے گی حلقہ پی کے 7کے عوام اس قسم کے صورتحال کا راستہ سختی سے روکنے کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو کا میا ب بنانا ہو گا تا کہ اسمبلی فلور پر اس قسم کے معاملات سے نمٹنے کیلئے بھر پور آواز اٹھایا جا سکے انہو ں نے کہا کہ 60 دن گزر گئے اس کے بعد عمران خان کے 100روزہ پلان بھی گزر جا ئیگا لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئیگی یہ سب محض مفروضے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ 14اکتوبر کو ضمنی الیکشن شفاف بنانے کیلئے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا نہ کہ عوام الیکشن کے بعد ادروں کے جا نب داری پر اُنگلیا ں اُٹھا ئیں ۔