طاہرآباد،ایم پی اے کے پروگرام میں شرکت نا کرنے اور بینرز پھاڑنے پر چار افرادگرفتار ؟
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد میں ایم پی اے فضل حکیم کے افتتاحی پروگرام میں شرکت نا کرنے پر پی ٹی آئی ورکر نے مبینہ طور پر چار افراد کے خلاف ایف آر درج کرادی ، چاروں افراد کو پولیس نے حوالات میں بند کردیا تاہم بعد میں شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ طاہر آباد کے باشندوں عبدالقادی ولد قدرمند،ریحان ولد فضل رحیم،ابراہیم ولد نور محمد اوراکبر خان ولد موسیٰ خان کے مطابق گزشتہ روز سوئی گیس کا افتتاحی پروگرام تھا جس میں تھریک انصاف کے ورکروں نے شرکت کی لیکن وہ اور کچھ دیگر مزدور کار پروگرام میں شرکت نا کرسکیں۔مذکورہ افراد کے مطابق پروگرام کے بعد محلے کے کچھ بچوں نے پی ٹی آئی کے بینرز بھی پھاڑ دئے تھےجس کے بعد پی ٹی آئی ورکر شوکت کی مبینہ ایماء پر حسین نامی شخص نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، جس کے بعد پولیس کی موبائل لے جاکر انہیں حوالات میں بند کردیا گیا تاہم بعد ازاں شخصی ضمانت پر انہیں رہا کیا گیا۔ محلے کے لوگوں کے مطابق اب ان چاروں افراد نے پی ٹی آئی ورکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانی چاہی تو پہلے ایف آئی آر درج نہ کی جا سکی، جس کے بعد انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرکو درخواست دی تاہم پولیس پی ٹی آئی ورکر کو گرفتار نہ کرسکی اور اب ان کے ساتھ حجرے میں بیٹھی ہوئی ہے۔ مذکورہ چاروں افراد کا کہنا ہے کہ ان کی عزت نفس مجروح کی گئی ہے اور اب پولیس ان کی درخواست پر پی ٹی آئی ورکر کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔