آج کی خبریںسوات کی خبریں

طلباء وطالبات کو سہولیات فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے،حافظ محمد ابراہیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ تمام اداروں بشمول مدارس کے طلباء و طالبات کو یکساں طور پر سہولیات فراہم کرنا اولین فرائض میں شامل ہیں، سرکاری، نجی اور مدارس کے بچوں میں کوئی تفریق نہیں، کھیل کود ایک صحت معاشرے کے قیام کیلئے ناگزیر ہیں، ہماری کوشش ہے کہ تدریسی عمل کیساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی وجسمانی نشونما پر بھی بر پور توجہ دیں، سوات میں سکولوں کے بچوں کے لئے سپورٹس کمیٹی نے جو اقدامات اٹھائے ہیں اسکی مثال کہیں نہیں ملتی،

سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد جاوید اور انکی پوری ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں، حکومت سے درخواست کریں گے کہ گذشتہ سالوں کے طرح امسال بھی سپورٹس کے انعقاد کے لئے سکولوں کو خاطر خواہ رقم فراہم کیا جائے، سوات اپنا گھر سمجھتا ہوں اسکے عوام سے دلی لگاؤ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انٹر سکولز سپورٹس گالہ کے تقریب انعامات کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات محمد امین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیر محمد خان، ضلع شانگلہ کے ڈی ای او محمد امین، سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد جاوید، اے ڈی او سپورٹس شفیق الرحمن، سپورٹس کمیٹی کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین اور کثیر تعداد میں سکولوں کے سربراہان اور کھلاڑی طلباء موجود تھے،

بچوں نے مختلف پروگرامات پیش کئیں، جنرل سیکرٹری نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سکولوں کے سطح پر کھیلوں کا سامان اور گراؤنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور امسال سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر تمام سربراہان سکولز اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، امسال سپورٹس کمیٹی نے کھلاڑیوں خاطر خواہ انعامات کے ساتھ ساتھ نقد انعامات بھی فراہم کئیں، تقریب میں حافظ محمد علی نے بہترین انداز میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دی، آخر میں مہمانوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں آسناد، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کئے، خپل کور ماڈل سکول نے سب سے زیادہ مقابلے جیت کر ایگریگیٹ ٹرافی اور خصوصی شیلڈ اپنے نام کردی جبکہ کے ایم ایس کے ملیٹری اور بریکوٹ نویکلے کے سکولوں کے بچوں نے پی ٹی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button