آج کی خبریںسوات کی خبریں

عزیز اللہ گران کا پاور شو، سرکاری عمارات کو سیاسی تشہیر کا ذریعہ بنا دیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) منگلور میں تحریک انصاف کے سیاسی جلسے کے لئے سرکاری عمارات کا استعمال، تعلیمی اداروں پر تشہیری بینرز اویزاں کردئے گئے، لوگوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز منگلور میں ایم پی اے عزیز اللہ گران کی جانب سے سیاسی جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں وزیر اعلیٰ سمیت دیگر ارکان اسمبلی اور وزراء کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے لئے تشہیری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے ، گورنمنٹ ایکسلشیئر کالج کی عمارت پر بھی بینرز اویزاں کر دئے گئے ہیں۔ سرکاری عمارتوں کو سیاسی تشہیری مہم کے لئے استعمال کرنے بھی لوگوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button