آج کی خبریںسوات کی خبریں

عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مولانا فضل سبحان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:26مارچ2018) اہلسنت والجماعت خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شیخ القرآن مولانا فضل سبحان نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، امت مسلمہ متحد ہوکر کفری طاقتوں کے ساز شوں کو ناکام بنائیں ، ختم نبوتؐایکٹ کے تحفظ ہی میں وطن عزیز کی تحفظ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت کے مشترکہ تنظیمات کی جانب سے ودودیہ ہال سیدو شریف میں تاجدار ختم نبوت ؐاور استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کانفرنس سے اہلسنت کے صوبائی صدر مولانا فضل جمیل ، شہزادہ میاں گل خرم باچا ، علامہ شمس الرحمن شمس ، حافظ سراج الدین ، مولانا فضل قدیر شاہ ، مولانا پیر سید ، مولانا بشیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر تحریک لبیک ملاکنڈ ڈوٰژن کے صدر علامہ محمد رضاخان قادری ، مولانا محمد سعید خان ، صاحبزاہ محمد اسحاق اور دیگر علماء کرام اور مشائخ عظام بھی موجودتھے ، مقررین نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے اسلئے کفری طاقتیں اور دشمنان اسلام پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ہم متحد ہوکر پاک فوج کا بھر پور ساتھ دیکر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے ، کانفرنس کے دوران مشہور نعت خوانوں نے حضورؐ اقدس کے شان میں نعت پیش کئے ، کانفرنس کے آخر اسلام کی سربلند اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button