آج کی خبریںسوات کی خبریں

علمائے کرام اصلاحی معاشرے کے قیام کے لئے کوشش کریں،ڈی پی او سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17اگست 2017ء ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد اعجاز خان نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے میں امن کو مستحکم کرنے اور اصلاحی معاشرے کے قیام کے لئے کوشش کریں ، اپنے دفتر میں علمائے کرام کے ایک وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک معاشرے میں علماء کا کرادار نہایت اہم ہے اور ان کی کوششوں سے ایک پر امن اور اصلاحی معاشرہ قائم ہوسکتا ہے، لہٰذا علمائے کرام معاشرے میں امن کو مستحکم کرنے اور اصلاحی معاشرے کے قیام کیلئے اپنا کردار اداکریں اور خاص کر ممبر اور لاؤڈسپیکر کو اصلاحی معاشرے کے لئے استعمال کریں اور عوام میں اتفاق ، اتحاد اور مضبوط معاشرے کے قیام کے لئے کوشش تیز کریں ، اس موقع پر علمائے کرام نے ڈی پی او سوات کو ہر قسم کے تعاؤن کا یقین دلایا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button