عمران خان کے وژن کو شکست دینا شکست خوردہ عناصر کے بس کی بات نہیں ہے،عزیزاللہ گران
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیزاللہ گران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کو شکست دینا شکست خوردہ عناصر کے بس کی بات نہیں ہے، عوام باشعور ہیں جو کسی بھی صورت غیرجمہوری قوتوں کے آلہ کار نہیں بنے گی، حکومت کے خلاف آزادی مارچ ودھرنا بلاجواز ہے، عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سالوں کے لئے منتخب کیاہے اور عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتے ہیں ان خیالات کااظہار انہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سالوں کاگندھ ایک سال میں صاف کرناممکن نہیں ہے اور عوام نے اس گندھ اورفرسودہ نظام کو ختم کرنے کے لئے عمران خان کے وژن کوووٹ دیاہے ان قوتوں کو اب استعفے لینے والے اصل میں عوام کی رائے کی توہین کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کو شکست دینا شکست خوردہ عناصر کے بس کی بات نہیں ان لوگوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، کیونکہ ان کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے وژن کیساتھ کھڑے ہیں اور وہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتے ہیں عوام کسی بھی غیرجمہوری اقدامات کاساتھ نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کاوقار پورے دنیا میں سربلندکردیاہے، وہ ایک عالمی لیڈرہے جنہوں نے خود کو اسلامی دنیامیں ایک بڑے لیڈر کے طورپر پیش کیاہے۔