عوام کے تعاون سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کریں گے، ڈی پی او
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ سوات کے عوام کا تعاؤن حاصل رہا تو سوات سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کر دینگے پولیس عوام کی خادم ہیں عوام کو چاہیئے کہ اپنے معاشرے کی بہتری کیلئے پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں کوئی بھی معاشرہ وہاں کے مقامی لوگوں کے تعاؤن کے بغیربہتری کے طرف گامزن نہیں ہوسکتا،عوام اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے ہی سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ممکن ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے سوات پریس کلب میں سوات جیولرز ایسوسی ایشن کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، ترجمان خالد محمود، جیولرز ایسو سی ایشن کے صدر ضیا ء اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا پولیس ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں بس عوام نشاندہی کریں پولیس کاروائی کریگی، عوام پولیس پر اعتماد رکھیں، سواتی عوام مہمان نواز اور پر امن ہے اسلئے میں یقین رکھتا ہوں کہ سواتی عوام پولیس کا ساتھ دیکر معاشرے کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے جیولرز ایسو سی کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا، جس میں صدر ضیاء اللہ خان، سینئر نائب صدر احمد علی، جنرل سیکرٹری سعد اللہ خان، جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسین خان، فنانس سیکرٹری حبیب احمد اور پریس سیکرٹری نذیر احمد منتخب ہوئے، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ نومنتخب کابینہ اپنے برادری کے خدمت کیلئے اپنی تمام تر وسائل بروکار لائیں گے اور ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔