آج کی خبریںسوات کی خبریں
عوام کے صلاح و مشورے سے تحصیل کا نقشہ بدل دوں گا،محمد امین
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سٹی کونسل بابوزئی سوات سے میئر کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ بابوزئی کو ماڈل تحصیل بنا کر عوام کی بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور عام ادمی کا میئر عوام کے صلاح و مشورے سے اس تحصیل کا نقشہ بدل دیں گے۔ پٹھانے مینگورہ میں انتخابی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بابوزئی کے عام اور مڈل کلاس عوام اُن کے ساتھ ہے اور کروڑوں روپے خرچ کرنے والوں اور شیشے کے محلات میں رہنے والے امیدواروں کو تحصیل بابوزئی کے غیور عوام31 مارچ کو تاریخی شکست دیں گے اور عام ادمی اپنے لئے عام ادمی میئر کا انتخاب کریں گے۔