آج کی خبریںسوات کی خبریں
غیر مقامی گداگروں کو ضلع بدر کرنے کا عندیہ،3دسمبر سے کارروائی شروع کی جائے گی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں موجود غیر مقامی گداگروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈی آئی جی محمد اعجاز خان نے 3 دسمبر کو گداگروں کے خلاف موثر آپریشن کا عندیہ دے دیا۔ اس حوالے سے سماجی شخصیت سپین خان اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سپین خان نے غیر مقامی گداگروں کی بھرمار اور اُنہیں ضلع بدر کرنے کے بارے میں مطالبہ کیا جس پر ڈی آئی جی نے کہا کہ 3 دسمبر سے غیر مقامی گداگروں کی ضلع بدری کے لئے موثر کارروائی کی جائے گی۔