آج کی خبریںسوات کی خبریں

فارماڈسٹری بیوٹرز کے لئے قانون سازی کرکے انہیں معاشی عدم استحکام سے نکالا جائے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اف پاکستان (ڈریپ) اور وزارت صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فارماڈسٹری بیوٹرز کے لئے قانون سازی کرکے انہیں معاشی عدم استحکام سے نکالا جائے، مہنگائی کے باجود ہمارا کمیشن کم کردیا گیا جبکہ مہینے کے بجائے تین ماہ کا سٹاک رکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے، کمپنیوں کو زائد المعیاد ادویات واپس لینے کا پابند بنایا جائے، اگر ایک مہینے میں ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئیں تو ہم اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے، ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ ڈویژن فارما ڈسٹری بیوٹرزکونسل کے صدر جہان عالم صدیقی، سوات کے صدر ساجد امان، جنرل سیکرٹری عباس خان، بٹخیلہ کے جنرل سیکرٹری وقار احمد اور حاجی بخت مند نے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ہر کاروبار کے لئے قانون موجود ہے لیکن فارما ڈسٹری بیورٹرز کے لئے ابھی تک کوئی قانون نہیں بنا یا گیا، جس کے باعث ڈسٹری بیوٹرز فارما کمپنیوں کے آگے مجبور ہیں اور مارکیٹ میں 12ارب ڈالر ز کی سرمایہ کاری کے باوجود ہمارا معاشی استحصال ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ فارما کمپنیوں نے ڈریپ قوانین کو نظر انداز کرکے اپنی اجارہ داری قائم کردی ہے اور قانون کے باوجود بھی ایکسپائر ادویات واپس نہیں لے رہی جبکہ ایڈوانس رقم وصول کرکے ہمیں تین مہینوں کا سٹاک رکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے، جس کے لئے ہم مزید تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سینکڑوں ڈسٹری بیوشنز میں ہزاروں افراد برسر روزگار ہے لیکن معاشی بدحالی کی وجہ سے اب انہیں بھی ہماری لئے مزید رکھنا محال ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم قانونی طور پر منظور شدہ ادویات ہی مارکیٹ میں سپلائی کرتے ہیں اور جعلی ادویات سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، انہوں ڈریپ سے مطالبہ کیا کہ کمپنیوں اور کمیسٹس کی طرح ڈسٹری بیورٹرز کے لئے بھی عملی طور پر قوانین بنائے جائیں تاکہ ہماری لئے مزید مشکلات پیدا نہ ہو بصورت دیگر ایک مہینے کے مہلت کے بعد ہم اپنے کاروبار بند کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ 

Related Articles

Loading...
Back to top button